ایبٹ پرائیویسی پالیسی-صرف پاکستان کے لیے

یکم نومبر 2020ء

اس پرائیویسی پالیسی کا اطلاق پاکستان کے باشندوں پرہوتا ہے۔ اگر آپ کسی اور ملک کے باشندے ہیں تو براہ کرم یہاں کلک کر کے متعلقہ معلومات حاصل کریں۔

اس پرائیویسی پالیسی میں وضاحت کی گئی ہے کہ ہم اپنی ویب سائٹس اور ایپس کے ذریعے آن لائن طریقے سے، یا آپ کے ساتھ اپنے آف لائن رابطے کے دوران (بحیثیت مجموعی ”ایبٹ سروسز“) جو ذاتی معلومات جمع کرتے ہیں، ایبٹ اس کو کس طرح کام میں لاتا ہے۔ اس پرائیویسی پالیسی کا اطلاق اُس معلومات پر نہیں ہوتا جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سوا کسی اور ملک کے باشندوں سے جمع کی جاتی ہے، یا تیسرے فریق کی جن سے ایبٹ کا رابطہ ہوتا ہے، ویب سائٹس سے اکٹھا کی جاتی ہیں۔ آپ ایبٹ سروسز کا، جو اس پرائیویسی پالیسی سے متعلق ہیں، جو بھی استعمال کریں گے وہ استعمال اس پرائیویسی پالیسی اور استعمال کی شرائط کے تابع ہوگا۔

براہِ کرم ایبٹ سروسز کے استعمال یا ذاتی معلومات ہمیں دینے سے پہلے اس پرائیویسی پالیسی کو پڑھ لیں۔

بعض مواقع پر ایبٹ ایپس، اسپیشل پروگرامز، سرگرمیاں، تقاریب یا اشتہاری سرگرمیاں (”پروگرام“) پیش کر سکتا ہے جن کی الگ یا اضافی مخصوص شرائط، پرائیویسی نوٹسز اور/ یا رضامندی کے فارمز ہوتے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ آپ کی دی ہوئی کوئی معلومات پروگرامز کے تعلق سے کس طرح پراسیس کی جائے گی۔ چنانچہ پروگرامز سے رابطہ کرنے یا شرکت سے قبل آپ کو متعلقہ شرائط پر نظر ڈال لینی چاہیے۔

ذاتی معلومات

”ذاتی معلومات“سے مراد وہ معلومات ہے جو آپ کو بطور ایک فرد یا قابلِ شناخت فرد متعین کرتی ہیں۔ ذاتی معلومات کی مثال آپ کا نام، آپ کا ڈاک کا پتہ اور آپ کا ٹیلی فون نمبر ہے۔

ایبٹ ذاتی معلومات کس طرح جمع کرتا ہے؟

ایبٹ چند مختلف طریقوں سے اکٹھا کرتا ہے:

وہ معلومات جو آپ دیتے ہیں یا فراہم کرنے کا چناؤ آپ کاہوتا ہے

وہ معلومات جسے آپ سے یا کسی اور ذریعے سے جمع کرنے کی آپ ہمیں اجازت دیتے ہیں

صحتِ عامہ کے ماہرین سے

اپنی ویب سائٹس اور موبائل ایپس سے

کنٹریکٹ ریسرچ اداروں اور طبّی تجربات کے تجزیہ کاروں (clinical trial investigators) سے

ایبٹ کے پروگراموں یا طبّی تجربات میں آپ کی شرکت سے

خدمات فراہم کرنے والے تیسرے فریقوں، ڈیٹا بروکرز یا بزنس پارٹنرز سے

انڈسٹری اور مریضوں کے گروپوں اور تنظیموں سے

اُن آلات (ڈیوائسز) سے خود بخود، جو آپ ایبٹ سروسز سے جُڑنے کے لیے استعمال کرتے ہیں (نیچے دیکھیے ”کوکیز اور دیگر ٹولز“)

ایبٹ پارٹنرز کی فراہم کردہ معلومات

پبلک ذرائع سے، جن میں سوشل میڈیا، اور  سوشل شیئرنگ ممکن بنانے والی دیگر ویب سائٹس شامل ہیں تاہم ان کے علاوہ دیگر بھی

سرکاری اداروں، معلومات کے پبلک یا تھرڈ پارٹی ذرائع سے لی گئی معلومات

ہم آپ سے حاصل کردہ آپ کی ذاتی معلومات کو وقتا فوقتا دوسرے ذرائع، جیسے پبلک ڈیٹا بیس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور دیگر تیسرے فریقوں سے استعمال کرسکتے یا ان میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ہم کسی تیسرے فریق سے حاصل ہونے والی معلومات کو اپنے پاس پہلے سے موجود معلومات کے ساتھ بھی جوڑ سکتے ہیں، اور ہم آن لائن جمع کردہ معلومات کے ساتھ وہ معلومات بھی جوڑ سکتے ہیں جو ہم نے آف لائن جمع کی ہیں۔

اگر آپ دوسرے لوگوں کی کوئی ذاتی معلومات پیش کرنا پسند کرتے ہیں تو دراصل آپ ثابت کرتے ہیں کہ آپ کو ایسا کرنے کا اختیار حاصل ہے اور آپ ہمیں اس پالیسی کے مطابق معلومات کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

ایبٹ یہ معلومات جمع کرتا ہے

ایبٹ درج ذیل معلومات جمع کر سکتا ہے، جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کون سی پراڈکٹ اور سروس استعمال کرتے ہیں:

رابطے کی معلومات اور ترجیحات (جیسے نام، ای میل ایڈریس، ڈاک کا پتہ، فون نمبر، اور ایمرجنسی میں رابطے کی معلومات)

بایوگرافیکل اور ڈیموگرافک معلومات (جیسے تاریخِ پیدائش، عمر، جنس، زبان، ازدواجی حیثیت، اور جنسی ترجیح)

صحت کی اور طبّی معلومات (جیسے میڈیکل انشورنس کی تفصیلات، جسمانی اور ذہنی صورت حال اور تشخیص کے بارے میں معلومات، طبّی امور کے علاج، جینیاتی معلوات، فیملی کی میڈیکل ہسٹری اور زیر استعمال دوائیں،بشمول خوراک، اوقات، اور تعدّد) ہم کلینکل ٹرائل کے انتظام، ریسرچ کرانے، مریضوں کی مدد کے منصوبوں کی فراہمی، اپنی مصنوعات کی تقسیم اور مارکیٹنگ، مصنوعات کے رحم دلانہ استعمال اور توسیعی رسائی کے منصوبوں کے انتظام اور منفی واقعات کی رپورٹوں کی تحقیق کے تعلق سے اکٹھا کرتے ہیں

والدین یا قانونی سرپرستوں کے بارے میں معلومات

کوئی بھی ایسی معلومات جو آپ مریضوں کی مدد یا تعاون کے منصوبوں کے لیے درخواست دیتے وقت یا ان میں شرکت کے دوران دیتے ہیں (جیسے مالی ضروریات کی معلومات)

کسی لین دین کو پورا کرنے کے لیے ہمیں رقم کی ادائیگی سے متعلق جو معلومات درکار ہوتی ہیں (جیسے کریڈٹ کارڈ نمبر اور فنانشیل اکاؤنٹ کی معلومات)

صارف کا نام (Username)اور پاس ورڈ جو آپ ہماری ویب سائٹس یا موبائل ایپس پر کوئی اکاؤنٹ بناتے وقت منتخب کرتے ہیں

آپ کی تصویر، سوشل میڈیا ہینڈل یا ڈجیٹل یا الیکٹرانک دستخط

ہر ایک کو دستیاب معلومات

انٹرنیٹ پر سرگرمی، جیسے آپ کا انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) ایڈریس، براؤزنگ ہسٹری، آپ کی سرچ ہسٹری اور ایبٹ سروسز اورہمارے اشتہارات کے ساتھ آپ کے مکالمے کے بارے میں معلومات

ڈیوائس کی معلومات

جغرافیائی معلومات، مثال کے طور پر آپ کی جسمانی موجودگی یا نقل و حرکت (نیچے دیکھیے ”کوکیز اور دیگر ٹولز“)

مذکورہ بالا دیگر ذاتی معلومات سے اخذ کردہ معلومات، جس سے آپ کا خاکہ بنایا جائے اورجس میں آپ کی ترجیحات، خصوصیات، نفسیاتی رجحانات، رغبت، رویّے، اندازِ فکر، ذہانت، اہلیت اور صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہو

اگر آپ اپنی موبائل ڈیوائس کے ذریعے ایبٹ ویب سائٹس یا ایپس پر جاتے ہیں تو آپ اپنے جغرافیائی مقام کی معلومات ہمیں فراہم کرنے کا چناؤ کرسکتے ہیں۔ اپنی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے آپ کو چاہیے کہ ایبٹ کو وہ معلومات فراہم نہ کریں جن کی آپ سے درخواست نہ کی جائے۔

کسی بھی منفی واقعے کے بارے میں معلومات

اگر آپ صحتِ عامہ کے ماہر (Health Care Professional)ہیں تو ہم یہ معلومات بھی جمع کر سکتے ہیں:

پیشہ ورانہ اسناد، تعلیمی اور پیشہ ورانہ تاریخ، ادارہ جاتی اور سرکاری وابستگی، سی وی پر موجود معلومات، تعلیمی اور ملازمتی تاریخ (جیسے کام کا تجربہ، تعلیم اور زبانوں کی مہارت)

ایبٹ کے جن پروگراموں، مصنوعات اور سرگرمیوں سے آپ کا واسطہ رہا ہے ان کے بارے میں معلومات

آپ کے ساتھ ہمارے مکالمے کی تفصیلات، آپ نے ہماری جو مصنوعات تجویز کیں، اور ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر جو عمل درآمد کیا، بشمول ترسیلات کی رقم یا دیگر مالی معلومات

آپ نے اپنے یا اپنے گھر والوں کے بارے میں جو بھی معلومات ہمیں دینا پسند کیا

ایبٹ کے زیرِ اہتمام تقاریب یا سرگرمیوں میں آپ نے جو شرکت کی یا حصہ لیا اس بارے میں جمع کی گئی معلومات

آپ کی پریکٹس کے بارے میں ہر ایک کو دستیاب معلومات جیسے لائسنس کی معلومات، نظم و ضبط کی تاریخ، سابقہ مقدمہ بازی اور ضوابطی کارروائیاں، اور دیگر ضروری مستعدی (due diligence) سے متعلق معلومات

ہم آپ کے بارے میں جو ذاتی معلومات اکٹھا کرتے ہیں وہ دوسرے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات جیسے پبلک ڈیٹا بیس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور دیگر تیسرے فریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم عوامی معلومات کا استعمال رابطے یا مالی معلومات کی توثیق کرنے، صحت کے ماہرین کے لائسنس کی توثیق کرنے یا آپ کی فراہم کردہ معلومات کے ساتھ ڈیموگرافک معلومات کو منسلک کرکے آپ کے مفادات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

ایبٹ ذاتی معلومات کس طرح استعمال کرتا ہے؟

آپ کی معلومات کو ایبٹ کی جانب سے استعمال کیے جانے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ایبٹ سروسز کے ساتھ کس طرح کا تعلق رکھتے ہیں۔ عام طور پر ایبٹ آپ کی معلومات ان کاموں کے لیے استعمال کر سکتاہے:

اپنی مصنوعات اور سروسز کی آپ کو فراہمی اورانہیں بہتر بنانا

نئی مصنوعات اور سروسز کی تیاری

آپ کی درخواستوں کی تعمیل

ایبٹ کی مصنوعات یا ایبٹ کی سروسز کے بارے میں آپ کے ساتھ انتظامی مراسلت کرنا

آپ کو خصوصی پروموشن یا ان آفرز کے بارے میں مطلع کرنا جو آپ کی دلچسپی کی ہوں

اپنی مصنوعات یا سروسز کے بارے میں سروے میں شرکت کے لیے آپ کو مدعو کرنا

ایبٹ سروسز استعمال کرنے والے اپنے صارفین اور آنے والوں کی دلچسپی کو بہتر انداز میں سمجھنا

ایبٹ کی آن لائن سروسز جیسے ویب سائٹس اور ایپس کا انتظام چلانا

دھوکہ دہی، نامناسب سرگرمی پر نظر رکھنا، پتہ چلانا اور اس کی روک تھام کرنا، اور ایبٹ کی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانا

سیکنڈری اور فالو آن ریسرچ سمیت تحقیق انجام دینا

ایبٹ کے پروگراموں یا طبّی تجربات میں شرکت کے لیے افراد کی اہلیت کا تعین کرنا

رقوم کی ادائیگی کو پراسیس کرنا

یہ تجزیہ نکالنا کہ آپ اور دیگر صارفین ہماری آن لائن سروسز کے ساتھ کس طرح تعلق رکھتے ہیں

ایبٹ اور اپنے صارفین کا تحفظ کرنا

اپنے نیٹ ورک، ویب سائٹس اور ایپس سمیت اپنی آن لائن سروسز کو محفوظ بنانا

آپ کے ساتھ اپنے موجودہ تعلقات کے حوالے سے آڈٹ انجام دینا

سائٹ اور سروس سے پوشیدہ آلات ہٹانا (debug) تاکہ اُن غلطیوں کی نشان دہی اور اُن کا ازالہ ہو سکے جو موجودہ مطلوبہ فعالیت کو متاثر کرتے ہوں

مقدمہ بازی اور تفتیش میں اپنا دفاع کرنااور مقدمات کی پیروی (prosecute) کرنا

اپنی قانونی اور ضوابطی ذمہ داریوں کی پابندی کرنا

ایبٹ آپ سے لی گئی یا آپ کے بارے میں معلومات بھی استعمال کر سکتا ہے تاکہ آپ کو آپ کی مرضی کی چیز (customized content) پیش کی جا سکے، بشمول:

اپنی ویب سائٹس یا ایپس پر آنے والے نئے یا پرانے افراد کو شناخت کرنا

آپ کی ذاتی پسند کو یاد رکھنا

آپ کی دلچسپی کی بنیادپر متعلقہ اور بامقصد اشتہارات آپ تک پہنچانا

ایبٹ آپ کی معلومات دیگر مقاصدکے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے جن کے بارے میں وقتاً فوقتاً آپ کو بتایا جاتا رہے گا۔

اس کے علاوہ، ہماری کچھ ایپلی کیشنز اور موبائل آپٹمائزڈ سائٹس میں لوکیشن والی خصوصیات موجود ہوسکتی ہیں۔ ان خصوصیات کی فعالیت کے لیے، ہم آپ کی موبائل ڈیوائس کے ذریعے فراہم کردہ لوکیشن ڈیٹا کو جمع اور استعمال کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم آپ کو خریداری کی سہولیات پیش کرسکتے ہیں جن سے آپ مقامی دکانداروں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کا اس طرح کی ایپلی کیشنز استعمال کرنا دراصل اس بات کا ثبوت ہوگا کہ لوکیشن پر مبنی ان خصوصیات کی فراہمی کے مقاصد کے لیے آپ کو اپنی موبائل ڈیوائس کے لوکیشن ڈیٹا جمع کرنے اور اس کے استعمال پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہم اس پالیسی کے سیکشن ''ایبٹ ذاتی معلومات کس طرح جمع کرتا ہے؟'' میں درج ذرائع میں سے کسی بھی ذریعے سے جمع کردہ ذاتی معلومات استعمال کرسکتے ہیں جس کا مقصد ہمارے داخلی کاروباری مقاصد کی تکمیل ہوتی ہے، جیسے ڈیٹا کا تجزیہ، آڈٹ، نئی مصنوعات تیار کرنا، اپنی ویب سائٹس اور ایپس میں اضافے کرنا، اپنی ایبٹ سروسز کو بہتر بنانا، استعمال کے رجحانات کا پتہ چلانا اور اپنی پروموشنل مہمات کے اثرات کا تعین کرنا۔

ہم صارفین اور سائٹ پر آنے والوں کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا اور / یا بے شناخت (de-identify) کرسکتے ہیں اور اسے کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں، بشمول پروڈکٹ اور سروس ڈویلپمنٹ اور بہتری کی سرگرمیوں کے۔

کیا ایبٹ ذاتی معلومات شیئر کرتا ہے؟

ایبٹ آپ کی معلومات ایبٹ فیملی (جو کئی کمپنیوں کامجموعہ ہے) میں شیئر کر سکتا ہے۔

ہم آپ کی ذاتی معلومات کو فروخت نہیں کرتے، تاہم ہم اپنے دکانداروں، کنٹریکٹرز، کاروبار اور خدمات کے شراکت داروں، یا دیگر تیسرے فریقوں (مجموعی طور پر، ''سروس فراہم کرنے والے'') کے ساتھ ان ذاتی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں۔ سروس فراہم کرنے والوں کی مثالوں میں یہ شامل ہیں: تجزیہ کرنے والی فرمز، اشتہاری ادارے، ادائیگی کی پروسیسنگ کرنے والی کمپنیاں، کسٹمر سروس اور مدد فراہم کرنے والے ادارے، ای میل، آئی ٹی خدمات اور ایس ایم ایس وینڈرز، ویب ہوسٹنگ اور ڈویلپمنٹ کمپنیاں اور ڈیلیوری کمپنیاں (fulfillment companies) شامل ہیں۔ سروس فراہم کرنے والوں میں ایسی مصنوعات کے لیے ہمارے شریک اشتہاری شراکت دار بھی شامل ہیں جنہیں ہم مشترکہ طور پر تیار کرتے ہیں اور / یا دوسری کمپنیوں کے ساتھ مارکیٹ کرتے ہیں۔

کچھ خدمت مہیا کرنے والے ایبٹ کی جانب سے ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرسکتے ہیں۔ ان تیسرے فریقوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے درکار ذاتی ڈیٹا تک رسائی فراہم کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ایبٹ  کی روایت یہ ہے کہ وہ اپنے سروس فراہم کرنے والوں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات کو خفیہ رکھیں اور صرف ایبٹ کے لیے کام انجام دینے کی غرض سے انہیں استعمال کریں۔

اگر ایبٹ اپنی تمام پراڈکٹ لائنز یا ڈویژنز یا ان میں سے کسی ایک کا کچھ حصہ فروخت کر دیتا ہے تو آپ کی معلومات اُس خریدار کو منتقل کی جاسکتی ہے۔ ایبٹ کے پاس یہ حق محفوظ ہے کہ وہ سرکاری حکام کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں آپ کی معلومات افشا کرے، مستند عدالتی درخواستوں کا جواب دے، قومی سلامتی کے حالات سے نمٹے، ممکنہ دھوکہ دہی کے معاملے میں تحفظ فراہم کرے اور اس کی چھان بین کرے، یا جب دوسری صورت میں قابل اطلاق قانون کا تقاضہ ہو تو اسے پورا کرے۔

ایبٹ آپ کی ذاتی معلومات قانون کی ضرورت کے تحت قانون نافذ کرنے والے کسی بھی مجاز ادارے کو، ریگولیٹری یا سرکاری ادارے کو، عدالت یا کسی دیگر تیسرے فریق کو بھی افشا کرسکتا ہے جہاں ہمیں یقین ہو کہ یہ انکشاف کسی ضابطے کے تقاضے، عدالتی کارروائی، عدالتی حکم، سرکاری درخواست یا قانونی عمل کی تعمیل کے لیے ضروری یا مناسب ہے، یا ایسا کرنا ہمارے صارفین، عوام، ایبٹ یا دیگر کے تحفظ، حقوق، یا ملکیت کی حفاظت اور ایبٹ کے قانونی حقوق کے استعمال، ثابت کرنے یا دفاع کرنے کے لیے ضروری ہے۔

ایبٹ ایسے ڈیٹا کو افشا، اکٹھا یا بے شناخت (de-identify) بھی کرسکتا ہے جو تیسرے فریق کے لیے کسی بھی مقصد کے لیے ذاتی لحاظ سے قابلِ شناخت نہ ہو۔

کوکیز اور دیگر ٹولز

ایبٹ اور اس کے سروس فراہم کرنے والے کوکیز، ٹریکنگ پکسلز، ویب بیکنز اور دیگر ٹیکنالوجیز (مجموعی طور پر ''ٹولز'') استعمال کرکے آپ کے بارے میں معلومات اکٹھا کرتے ہیں۔ ہم یہ معلومات صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ انہیں ہماری ویب سائٹس، خدمات اور پیش کشوں کے استعمال میں سہولت ملے، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اشتہارات کا اپنا نظم و نسق بہتر کرنے کا موقع ملے۔ ان معلومات کی مدد سے آپ کا ہماری ایبٹ سروسز کا استعمال آسان اور بامقصد بن سکتا ہے کیونکہ ایبٹ اور ہمارے سروس فراہم کنندگان کو موقع ملتا ہے کہ وہ بہتر خدمات فراہم کریں، اور صارفین کی ترجیحات پر مبنی سائٹوں کی تخصیص کریں، اعداد و شمار مرتب کریں، آپ کی دلچسپی کی بنیاد پر زیادہ متعلق اشتہارات مہیا کریں، رجحانات کا تجزیہ کریں اور بصورت دیگر اپنی ایبٹ سروسز کا نظم و نسق بہتر بنائیں۔ اگر ہم نے آپ کی ذاتی معلومات اکٹھی کی ہیں تو ہم اس ذاتی ڈیٹا کو ٹولز کے ذریعہ جمع کردہ معلومات کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔

آپ اپنے ویب براؤزر کو یہ کنٹرول کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں کہ آیا آپ کوکیز کو قبول کریں گے، کوکیز کو مسترد کریں گے، یا ہر بار جب آپ کے براؤزر پر کوکی بھیجی جاتی ہے تو آپ کو مطلع کریں گے۔ اگر آپ نے اپنے براؤزر کو کوکیز مسترد کرنے پر سیٹ کیا ہے تو وہ ویب سائٹس جو ”کوکی انیبلڈ“ ہیں وہ آپ کو ویب سائٹ پر دوبارہ آنے پر نہیں پہچانیں گے اور ویب سائٹ کے کچھ افعال ضائع ہوسکتے ہیں۔ آپ کے براؤزر کا ہیلپ سیکشن آپ کو بتا سکتا ہے کہ آپ کے براؤزر کو کوکیز کو قبول کرنے سے کیسے روکا جائے۔ کوکیز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھیے:

 www.aboutcookies.org

آپ فلیش کوکیز کو بھی کنٹرول کرسکتے ہیں جسے ہم ایبٹ کی بعض ویب سائٹس اور ایپس پر ”یہاں کلک کریں“ کے تحت وقتاً فوقتاً استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ کیونکہ آپ کے براؤزر کی سیٹنگز کے ذریعے فلیش کوکیز کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ آپ جو بھی انتخاب کرتے ہیں وہ براؤزر اور ڈیوائس دونوں سے متعلق ہوتے ہیں۔

آپ جب ایبٹ کی ویب سائٹس پر جاتے ہیں تو جو معلومات اکٹھا کی جاتی ہے اس کی چند اقسام یہاں درج کی جا رہی ہیں:

لاگ ڈیٹا: جب آپ ایبٹ ویب سائٹس اور ایپس استعمال کرتے ہیں تو ہمارے سرورز خود بخود معلومات (''لاگ ڈیٹا'') ریکارڈ کرتے ہیں، بشمول اس معلومات کے جو آپ کا براؤزر اس وقت  بھیجتا ہے جب بھی آپ کوئی ویب سائٹ یا ایپ ملاحظہ کرتے ہیں یا آپ کا موبائل ایپ  بھیجتا ہے جب بھی آپ اسے استعمال کرتے ہیں۔اس لاگ ڈیٹا میں یہ چیزیں شامل ہو سکتی ہیں: آپ کا انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس، ان ویب صفحات کا پتہ جن پر آپ گئے تھے اور جن پر ایبٹ کی خصوصیات، براؤزر کی قسم اور سیٹنگ تھی، درخواست کی تاریخ اور وقت، اور آپ نے ویب سائٹ اور کوکی ڈیٹا کیسے استعمال کیا تھا۔

کوکی ڈیٹا: ہم اور ہمارے سروس فراہم کرنے والے ''کوکیز'' (آپ کے کمپیوٹر کے ذریعہ بھیجی جانے والی ایک چھوٹی ٹیکسٹ فائل جب آپ ہر بار ہماری سائٹس پر جاتے ہیں) استعمال کرسکتے ہیں، جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ ایبٹ کی آن لائن خدمات تک کیسے رسائی حاصل کر رہے ہیں، جو آپ کے ایبٹ اکاؤنٹ یا براؤزر کے لیے منفرد ہے، یا لاگ ڈیٹا کو ریکارڈ کرنے کے لیے اسی طرح کی دیگر ٹیکنالوجیز۔ جب ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تو ''سیشن'' کوکیز (جو آپ کے براؤزر کو بند کرنے تک باقی رہتی ہیں) یا ''مستقل'' کوکیز ((جو آپ اور / یا آپ کے براؤزر کے حذف کرنے تک باقی رہتی ہیں) استعمال کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم آپ کی ذاتی ترجیحات کو یاد رکھنے کے لیے کوکیز استعمال کرسکتے ہیں، جیسے کہ ویب سائٹ کے کچھ حصے جن پر آپ اکثر جاتے ہیں، آپ کا یوزر آئی ڈی، یا دیگر سیٹنگز تاکہ آپ کو ہر بار انہیں ترتیب دینے کی ضرورت نہ پڑے، اور ہم آپ کی دلچسپی کے مطابق آپ کو متعلقہ اشتہار پیش کرنے کے لیے کوکیز کا استعمال کرسکتے ہیں۔ کچھ کوکیز جو ہم استعمال کرتے ہیں وہ آپ کے ایبٹ اکاؤنٹ سے منسلک ہوتی ہیں (بشمول آپ کے بارے میں ذاتی معلومات جیسے آپ کا ای میل ایڈریس جو آپ نے ہمیں دیا ہے)، اور دیگر کوکیز ایسی نہیں ہوتیں۔

ہم گوگل اینالٹکس (Google Analytics) استعمال کرسکتے ہیں، جو ایبٹ سروسز کے استعمال سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے اور تجزیہ کرنے اور سرگرمیوں اور رجحانات کی رپورٹ دینے کے لیے کوکیز اور اسی طرح کی ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیں۔ یہ سروس دوسری ویب سائٹس، ایپس اور آن لائن ریسورسز کے استعمال سے متعلق بھی معلومات اکٹھا کرسکتی ہے۔ آپ گوگل کے طریقوں کے بارے میں جاننے کے لیے

https://policies.google.com/privacy/google-partners

پر جا کر گوگل اینالٹکس کے  آپٹ آؤٹ براؤزر کا اضافہ ڈاؤن لوڈ کرکے، جو یہاں دستیاب ہے، سیکھ سکتے ہیں:

https://tools.google.com/dlpage/gaoptout

سوشل میڈیا پلگ ان اور ڈیٹا۔ اس کے علاوہ، ہماری ویب سائٹس اور ایپس سوشل میڈیا پلگ ان (جیسے فیس بک ''لائک'' بٹن، '' ٹوئیٹر سے شیئر کریں '' بٹن) استعمال کرسکتی ہیں تاکہ آپ دوسروں کے ساتھ معلومات کو آسانی سے شیئر کرنے کے قابل ہو سکیں۔ جب آپ ہماری کسی بھی آن لائن ایبٹ سروسز پر جاتے ہیں تو سوشل پلگ ان کا آپریٹر آپ کے کمپیوٹر پر ایک کوکی رکھ سکتا ہے، جس سے وہ آپریٹر ان افراد کو پہچاننے کے قابل بن جاتا ہے جو پہلے ہماری ویب سائٹس پر آ چکے ہیں۔ اگر آپ ہماری ایبٹ سروسز کو براؤز کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ (جیسے، فیس بک، ٹویٹر، گوگل پلس) میں لاگ ان ہیں تو سماجی پلگ ان اُس سوشل میڈیا ویب سائٹ کو یہ معلومات حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں کہ آپ نے ہماری ایبٹ سروسز کا دورہ کیا ہے۔ سوشل پلگ ان بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ کو ایبٹ پر اپنی سرگرمیوں کے بارے میں ان کی سوشل میڈیا ویب سائٹ کے دوسرے صارفین کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ایبٹ سوشل پلگ ان میں سے کسی بھی مواد کو کنٹرول نہیں کرتا۔ دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کے سوشل پلگ ان کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ کو ان سائٹس کی پرائیویسی اور ڈیٹا شیئرنگ بیانات کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

اگر آپ اپنے سوشل میڈیا یا گوگل اکاؤنٹ کو ایبٹ سے منسلک کرنا چاہتے ہیں تو اس سے ہمیں ان اکاؤنٹس (جیسے آپ کے دوست یا روابط) سے معلومات حاصل کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔ ان سروسز سے جو معلومات ہم حاصل کرتے ہیں ان کا انحصار اکثر آپ کی سیٹنگ یا متعلقہ فراہم کنندہ کی پرائیویسی پالیسیوں پر ہوتا ہے، لہٰذا براہ کرم ہمیں رسائی دینے سے پہلے ان پالیسیوں کو دیکھ لیں تاکہ آپ اپنی مرضی سے اتفاق کریں کہ ہم ان سوشل میڈیا سروس فراہم کرنے والوں کی کسی بھی حرکت یا غلطی کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ اگر آپ ہمیں ان معلومات تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں تو ہم اسے پرائیویسی پالیسی میں بیان کردہ مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔

ڈیوائس کی معلومات۔ لاگ ڈیٹا کے علاوہ، ہم اس ڈیوائس کے بارے میں بھی معلومات اکٹھا کرسکتے ہیں جو آپ ہماری ایبٹ سروسز تک رسائی کے لیے استعمال کررہے ہیں، بشمول یہ کہ یہ کس قسم کی ڈیوائس ہے، آپ کون سا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں، ڈیوائس سیٹنگ، منفرد ڈیوائس شناخت کنندہ اور کریش ڈیٹا۔ ہم اس میں سے خواہ کچھ یا ساری معلومات اکٹھا کریں اکثر اس پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کس قسم کی ڈیوائس استعمال کررہے ہیں اور اس کی سیٹنگ کیا ہے۔ مثال کے طور پر، مختلف قسم کی دستیاب معلومات اس پر منحصر ہیں کہ آپ میک استعمال کررہے ہیں یا پی سی، یا آئی فون یا اینڈرائڈ فون۔ آپ کی ڈیوائس سے ہمیں جو معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں ان کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم اپنی ڈیوائس کے تیار کنندہ یا سافٹ ویئر فراہم کنندہ کی پالیسیاں بھی دیکھیں۔

دلچسپی پر مبنی اشتہارات۔ ایبٹ چاہتا ہے کہ آپ کو ان مصنوعات اور خدمات کے اشتہار فراہم کرے جو آپ کی ضرورت یا آپ کی خواہش کے مطابق ہو۔ ایبٹ، اس کے وینڈر اور شراکت دار، عام  ٹریکنگ ٹولز استعمال کرتے ہیں جیسے کوکیز، پکسلز، ویب بیکنز اور اسی طرح کی ٹیکنالوجیز تاکہ   آن لائن تجربے کو بڑھانے اور مزید بامقصد اشتہارات کی فراہمی کے لیے صارفین کے بارے میں معلومات خود بخود جمع کی جائیں۔ بہت سی دیگر کمپنیوں کی طرح ایبٹ بھی تیسرے فریق کے اشتہاری وینڈرز اور دیگر شراکت داروں کو یہ معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔

بیشتر کمپنیوں کی طرح ہم بھی وہاں اشتہارات دیتے ہیں جہاں ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ اشتہارات صارفین کے لیے زیادہ متعلق ہوں گے۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ جب کوئی فرد ایبٹ ویب سائٹس اور ایپس پر آتا ہے تو ہم نیٹ ورک کی اشتہاری کمپنیوں کو اجازت دیتے ہیں جن کے ساتھ ہم اپنے ٹولز رکھنے کا کام کرتے ہیں۔ اس سے نیٹ ورک ایڈورٹائزنگ کمپنی کو ان افراد کو پہچاننے میں مدد ملتی ہے جو پہلے کبھی ایبٹ ویب سائٹس اور ایپس پر آ چکے ہوتے ہیں اور آپ کی ویب براؤزنگ، خریداری، دلچسپی اور / یا دیگر معلومات کی بنیاد پر آپ کو اشتہارات پیش کرسکتے ہیں۔ اس طریقے کو ”آئی بی اے“  یعنی دلچسپی کی بنیاد پر اشتہار یا ”او بی اے“ یعنی آن لائن رویے سے متعلق اشتہار کہا جاتا ہے۔

یہ اشتہاری کمپنیاں آپ کے زیرِ استعمال آلات پر، جیسے موبائل فون یا لیپ ٹاپ پر آپ کو پہچاننے کے لیے بھی اس طرح کی ٹیکنالوجیز استعمال کرسکتی ہیں، اور جن ویب سائٹس پر آپ جاتے ہیں یا جو ایپس آپ استعمال کرتے ہیں ان پر آپ کو اشتہار پیش کرسکتے ہیں۔

ری ٹارگٹ کرنا۔ ایک ایسا طریقہ جس میں ہم زیادہ بامقصد اشتہارات دیتے ہیں وہ آن لائن اشتہارات کی عام شکل ہے جسے ''ری ٹارگٹ کرنا'' یا ''ری مارکیٹ کرنا'' کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی سائٹ پر کسی شخص کی آن لائن سرگرمیوں کو بنیاد بنا کر اُس وقت اشتہار پیش کیا جائے جب وہ شخص کسی دوسری غیر متعلقہ سائٹ پر جائے۔ مثال کے طور پر، آپ کسی ایبٹ ویب سائٹ پر ”سیمی لیک“ مصنوعات دیکھتے ہیں، بعد میں جب آپ تیسرے فریق کی سائٹس پرجاتے ہیں تو آپ کو وہاں ”سیمی لیک“ مصنوعات کا اشتہار بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ایبٹ یا اس کے اشتہاری وینڈر ڈیوائس کی آئی ڈی، کوکی، پکسل، ویب بیکن یا اسی طرح کی ٹیکنالوجی استعمال کرسکتے ہیں جسے ایبٹ ویب سائٹس یا ایپس یا تھرڈ پارٹی ویب سائٹس یا ایپس پر آپ کے جانے پر ایبٹ یا ہمارے تیسرے فریق وینڈر رکھ سکتے ہیں۔ آپ کی ڈیوائس پر ان کوکیز یا دیگر ٹیکنالوجیز کے رکھے جانے سے آپ کو متعدد ویب سائٹس پر شناخت کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو ہمارے وینڈرز اور دوسری ویب سائٹس کی پرائیویسی پالیسیوں سے رجوع کرنا چاہیے جن کو آپ ملاحظہ کرتے ہیں تاکہ آپ جان سکیں کہ وہ ڈیٹا کو کیسے اکٹھا کرتے اور استعمال کرتے ہیں۔

آئی بی اے، او بی اے اور ری ٹارگٹ سرگرمیوں میں سے چناؤ

ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ الائنس (ڈی اے اے) کے ایک شریک کے طور پر ہم دلچسپی پر مبنی اشتہار کاری کے اصولوں کے پابند ہیں، اسی سلسلے میں ہم آپ کو نوٹس، شفافیت اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے طریقوں پر کنٹرول فراہم کرتے ہیں جیسا کہ

http://www.aboutads.info/principles/

میں بیان کیا گیا ہے۔اگر آپ اجازت دیتے ہیں کہ آپ آن لائن رویّے کا جائزہ لیا جائے اور ہمارے اشتہاری شراکت دار رویہ جاتی ہدف کے تحت بنائے گئے اشتہارات آپ کو دکھائیں تو اس اجازت کا چناؤ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ آپ جو بھی انتخاب کرتے ہیں وہ براؤزر اور ڈیوائس دونوں سے متعلق ہوتا ہے۔ نیز، آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے کچھ ورژن آپ کو سسٹم کی سیٹنگ میں "اشتہار سے باخبر رہنے کی حد" (Limit Ad Tracking) کرنے کی اجازت دیتے ہیں، اسی طرح اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے کچھ ورژن آپ کو سسٹم کی سیٹنگ میں ''دلچسپی پر مبنی اشتہار سے آپٹ آؤٹ" (Opt-out of Interest-Based Ads) کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ آپ کے منتخب کردہ آپشنز براؤزر اور ڈیوائس سے مخصوص ہوتے ہیں۔

”ایبٹ ٹریک نہیں کرتا“ کی پالیسی۔ کچھ براؤزر میں ”ٹریک نہ کریں“ (''DNT'') کی سہولت ہوتی ہے جو آپ کو اختیار دیتی ہے کہ آپ کسی ویب سائٹ کو یہ ہدایت دے سکتے ہیں کہ وہ آپ کو ٹریک نہ کرے۔ یہ سہولت سب میں یکساں نہیں ہوتی، اور ہوسکتا ہے کہ بعض براؤزر اس طرح کی درخواستوں کا احترام کرنے کے لحاظ سے ترتیب نہ دیے گئے ہوں۔ ایبٹ ایڈچوائس DNT سگنل کا ااحترام کرتا ہے۔ آپ کے منتخب کردہ آپشنز براؤزر اور ڈیوائس سے مخصوص ہوتے ہیں۔ تاہم براہ کرم آگاہ رہیں کہ کوکیز کو سیٹ کرنے کی ویب سائٹ کی صلاحیت کو محدود کرنے سے بطور صارف آپ کا مجموعی تجربہ خراب ہوسکتا ہے، اور کچھ معاملات میں سائٹس کوکیز، لوکل اسٹوریج اور اسی طرح کی ٹیکنالوجیز کے بغیر ٹھیک طرح سے کام نہیں کر سکیں گی۔

”ایبٹ میرے بارے میں معلومات اکٹھا اور استعمال کرتا ہے“ اس بارے میں میرے پاس کیا چوائسز ہیں؟

کچھ ایبٹ سروسز پوچھ سکتی ہیں کہ کیا آپ ہماری رابطہ فہرستوں کی آفرز، پروموشنز اور اضافی خدمات کے لیے آپٹ آؤٹ کرنا چاہتے ہیں یا آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔

مارکیٹنگ

اگر آپ مستقبل میں ہم سے پروموشنل مارکیٹنگ میٹریل وصول کرنا نہیں چاہتے تو آپ اس مواد سے آپٹ آؤٹ کرسکتے ہیں۔ آپ ایبٹ سے مارکیٹنگ یا دیگر تجارتی ای میل وصول کرنے سے ان سبسکرائب کرنے کے لیے ای میل میں شامل ہدایات پر عمل کر سکتے ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ آپ کی درخواست پر جلد سے جلد عمل کریں۔

تاہم، خواہ آپ اس طرح کی مراسلت وصول کرنے سے دستبردار ہوجائیں، تب بھی ہم آپ کو غیر مارکیٹنگ مراسلت (جیسے ہماری پرائیویسی پالیسی یا استعمال کی شرائط میں تبدیلیوں کے بارے میں معلومات) بھیجنے کا حق برقرار رکھتے ہیں۔

پرائیویسی پر آپ کی مرضی

ہم آپ کا جو ذاتی ڈیٹا پروسیس کرتے ہیں اس سے متعلق آپ کے کچھ حقوق اور مرضی ہوسکتی ہے۔ آپ کی جغرافیائی حدود کے پیشِ نظر قابل ِاطلاق قانون کی رُو سے آپ کو صارف کے اضافی حقوق مل سکتے ہیں گا، بشمول درج ذیل حق (کچھ حدود اور استثنا کے ساتھ):

یہ جاننا کہ آپ کے بارے میں جمع کردہ ذاتی معلومات کے زمرے اور / یا مخصوص حصے کیا ہیں، بشمول اس کے کہ آپ کی ذاتی معلومات بیچ دی گئی یا افشا کی گئی ہیں، اور آپ کی ذاتی معلومات کس کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں

ہم آپ کے بارے میں جو ذاتی معلومات رکھتے ہیں اس کی ایک نقل حاصل کرنا

 آپ کی ذاتی معلومات کو حذف کرنے کی درخواست کرنا

ذاتی معلومات سے متعلق کسی بھی درخواست کے سلسلے میں آپ کی شناخت کی توثیق کرنے کا ہمارا حق محفوظ ہے تاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم اپنے پاس رکھی ہوئی معلومات صرف ان افراد کو فراہم کریں جن سے متعلق وہ معلومات ہیں، اور صرف ان افراد یا ان کے مجاز نمائندوں ہی کو اس حق کے استعمال کی اجازت دیں۔اگر آپ مجاز نمائندے ہیں جو کسی صارف کی طرف سے درخواست کر رہے ہیں تو ہم آپ سے اضافی معلومات کی درخواست کر سکتے ہیں تاکہ یہ توثیق کی جا سکے کہ آپ اس درخواست کے مجاز ہیں۔

اگر ہم آپ کی شناخت کی تصدیق نہ کرسکیں تو ہم آپ کی درخواست مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر ہم کلی یا جزوی طور پر آپ کی درخواست رد کریں تو ہم کوشش کریں گے کہ آپ کو اس انکار سے آگاہ کریں اور اپنے اقدام کی وضاحت اور انکار کی وجوہات فراہم کریں۔

آپ اپنی ذاتی معلومات کے سلسلے میں جو بھی انتخاب اور درخواست کرتے ہیں اس کی وجہ سے ہم آپ کو اپنی ایبٹ سروسز تک رسائی پر پابندی یا انکار نہیں کریں گے۔ براہ کرم نوٹ کریں، آپ کے کچھ انتخاب ایبٹ سروسز کی فراہمی کی ہماری صلاحیت کو متاثر کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ای میل کے ذریعہ مارکیٹنگ مراسلت حاصل کرنے کے لیے سائن اپ کرتے ہیں، اور پھر ایبٹ سے اپنی تمام معلومات حذف کرنے کو کہیں تو ہم آپ کو مارکیٹنگ کی مراسلت بھیجنے سے قاصر ہوں گے۔

آپ اپنی ذاتی معلومات کے سلسلے میں اپنے کسی بھی حق کا استعمال کرسکتے ہیں جس کے لیے آپ  کو ذیل میں سیکشن ''میں ایبٹ سے کیسے رابطہ کرسکتا ہوں '' کے تحت فراہم کردہ تفصیلات استعمال کرنا ہوں گی۔

ایبٹ معلومات کو کیسے محفوظ رکھتا ہے؟

ایبٹ کا طریقہ ہے کہ وہ اپنی ایبٹ سروسز کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرتا ہے، تاہم انٹرنیٹ پر منتقل کی جانے والی معلومات کی رازداری کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر ذاتی معلومات خصوصاً اپنی صحت سے متعلق ذاتی معلومات منتقل کرتے وقت احتیاط برتیں۔ ایبٹ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ غیر مجاز تیسرا فریق آپ کی معلومات تک رسائی حاصل نہیں کرے گا۔ لہٰذا، ایبٹ ویب سائٹس یا ایپس کو ذاتی معلومات پیش کرتے وقت، آپ کو فوائد اور خطرات دونوں کا جائزہ لینا چاہیے۔ ایبٹ ویب سائٹس یا ایپس تیسرے فریق کی ویب سائٹس سے لنک کرسکتی ہیں جو ایبٹ کے کنٹرول میں نہیں ہیں یا ایبٹ پرائیویسی پالیسی کے تابع نہیں ہیں۔ آپ کو ذاتی معلومات پیش کرنے سے قبل تیسرے فریق کی ویب سائٹس کی پرائیویسی پالیسیوں پر نظر ڈال لینی چاہیے۔

یہ ویب سائٹ بچوں کے لیے نہیں ہے

ایبٹ جان بوجھ کر بچوں سے کوئی معلومات اکٹھا یا استعمال نہیں کرتا (''بچوں '' سے مراد 13 سال سے کم عمر، نابالغ افراد ہیں)۔ ہم بچوں کو اپنی مصنوعات کا آرڈر دینے، ہم سے بات چیت کرنے یا ہماری کوئی آن لائن سروسز استعمال کرنے کی جان بوجھ کر اجازت نہیں دیتے۔ اگر آپ والدین ہیں اور آپ کے علم میں ہو کہ آپ کے بچے نے ہمیں معلومات فراہم کی ہیں تو براہ کرم ذیل میں بیان کردہ کوئی ایک طریق کار استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں، ہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کام کریں گے۔

تیسرے فریق کی سائٹس

ہم ویب سائٹس اور دیگر تیسرے فریقوں کے مشمولات کو، جو ایبٹ کے زیر ملکیت یا اس کے زیر انتظام نہیں ہیں، لنکس فراہم کرسکتے ہیں۔ جن ویب سائٹس اور تیسرے فریق کے مواد سے ہم لنک کرتے ہیں ان کی پرائیویسی کے الگ الگ نوٹس یا پالیسیاں ہوسکتی ہیں۔ ایبٹ کسی بھی ایسے ادارے کی رازداری کے عمل کا ذمہ دار نہیں ہے جس کا وہ مالک نہیں ہے یا اس کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

اگر آپ کسی تیسرے فریق کی سائٹ پر کوئی ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں تو آپ کی بات چیت اور آپ کی ذاتی معلومات کو تیسرے فریق کی سائٹ کی پرائیویسی پالیسی کے تحت جمع، اور اسے کنٹرول کیا جائے گا۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ کسی تیسرے فریق کی پرائیویسی پالیسیوں اور طریق کار سے خود کو آگاہ کریں، جو اس پرائیویسی پالیسی کے تحت نہیں آتے۔

سرحد پار منتقلی

ایبٹ کو جو بھی معلومات آپ فراہم کرتے ہیں اسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور پراسیس کیا جا سکتا ہے، اسے ایبٹ کے صدر دفتر ریاستہائے متحدہ امریکہ تک منتقل کیا جا سکتا ہے اور وہاں سے اس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اور دوسرے ممالک کو بھی جو ذاتی ڈیٹا کے اسی درجے کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے جس میں آپ رہتے ہیں۔ تاہم، ایبٹ اس پرائیویسی پالیسی کے مطابق آپ کے ذاتی ڈیٹا کو سنبھالے گا اس سے قطع نظر کہ آپ کاذاتی ڈیٹا کہاں ذخیرہ ہے/ اس تک رسائی حاصل ہے۔

میں ایبٹ سے کیسے رابطہ کرسکتا ہوں؟

اگر آپ کے ذہن میں اپنی معلومات کے بارے میں سوالات ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کرنے کے لیے ویب سائٹ پر ''ہم سے رابطہ کریں '' (Contact Us) لنک پر کلک کریں یا درج ذیل پتے پر ای میل کریں

privacy@abbott.com

ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ مندرجہ ذیل پتے پر خط بھیج سکتے ہیں:

ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ

8 واں فلور، فیصل ہاؤس، ایس ٹی 02

شارع فیصل،

کراچی۔75350

پاکستان

ایبٹ کو بھیجی جانے والی تمام مراسلت میں براہ کرم وہ ای میل پتہ جو رجسٹریشن کے لیے استعمال ہوا (اگر قابل اطلاق ہو)،،ویب سائٹ کا پتہ یا وہ مخصوص ایبٹ پروگرام شامل کریں جس میں آپ نے ذاتی معلومات فراہم کیں جیسے Abbott.com)، Similac.comوغیرہ(اور اپنی درخواست کی تفصیلی وضاحت شامل کریں۔ آپ کی تمام مناسب درخواستوں کا ہم بروقت جواب دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ کہ ایبٹ نے اس پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے؟

ایبٹ کو کسی بھی وقت اس پرائیویسی پالیسی میں ترمیم کرنے کا حق حاصل ہے۔ اگر ایبٹ نے رازداری کے اپنے طریقوں کو تبدیل کیا تو ایک نئی پرائیویسی پالیسی ان تبدیلیوں کی عکاسی کرے گی اور نظر ثانی شدہ پرائیویسی پالیسی کے نافذ ہونے کی تاریخ اس پیراگراف میں درج کی جائے گی۔ اس پرائیویسی پالیسی کو آخری بار یکم نومبر 2020 ء کو اپ ڈیٹ کیا گیا اور یہ اس تاریخ سے نافذ ہے۔

*****